09:02:00 Farah Deeba Akram 0 Comments

نثری غزل۔۔۔
آخری جُملے سے پہلے لفظ تک
سفر ہی بدل گیا راستہ ملنے تک
اک روز کردار اپنا تعارف خود کروانے لگے
میری کہانی کی موت ہو گئی مکمل ہونے تک
جو کہیں بلآخر نہیں ملا تو
میں خود آپ ہی بن گیا وہ
کمرہ، آرام کُرسی، لیمپ، ایش ٹرے
دھوئیں میں زندگی سانس لے رہی ہے
جسے خواب میں سنوارا تھا کل
وہی منظر کینوس پہ اتارا ہے آج
یہ مرحلہ بھی تیرے شوق میں دیکھا ہم نے
کہ تجھے دیکھنے کے واسطے ذرہ ذرہ دیکھا ہم نے
پہلے تو باہر کی سب آوازیں گونگی کی میں نے
پھر تیری آواز سننے، خامشی میں اُترنا پڑا مجھے
فرح

0 comments:

نثری غزل۔۔۔ مُجھے وہ کرب بھی عزیز ہے

10:10:00 Farah Deeba Akram 0 Comments

نثری غزل۔۔۔
مُجھے وہ کرب بھی عزیز ہے
جرّاتِ سوال نے جو بخشا ہے
حوصلے سے مُسکرا کر سہوں گی
آپکی بےلگام، جزباتی تقریر کو
بھائی دلیل سے بات کیوں نہیں کرتے
گولی سے انسان مرتا ہے نظریہ نہیں
آؤ کچھ دیر جی بھر کے رو لیں
دل کہیں بہۂ ناں جائے اتنے پانی میں
وہ کہانی ادھوری چھوڑ جاؤں گی
جس کہانی میں زندگی بھی کہانی ہو
اک نعرۂ مستانہ، اک خوابِ دیوانہ
منبر و محراب سے سُنوایا جائے گا
یہ زماں و مکاں مجھے ہر لمحہ دہرائیں گے
میری داستاں کائنات کے سینے میں محفوظ ہے
فرح

0 comments:

نثری نظم۔۔۔۔۔۔۔کہانی اب زندگی کا عنوان نہیں

09:34:00 Farah Deeba Akram 0 Comments


نثری نظم

کہانی اب زندگی کا عنوان نہیں
او بھائی کردار ہی نہیں رہے تو کہانی کیسی
ہے spice اب تو بس 
چکا چوند بتی ہے
وہ بھی سولر پہ
جو کبھی جلنا ناں بھولے
جسم کا ایسا ننگا سودا ہے کہ وقت بھی بندے کومنہ نہیں لگاتا
 خواہشوں کا ایسا intense تماشہ ہے جس کی بین حرامزادوں کی ناف سے بجتی ہے
دوڑ لگی ہے پائی دوڑ
دوڑو، دوڑو بس دوڑتے ہی جاؤ
جیتنے کے لئے نہیں
میں رہنےکے واسطے Limelight
نہیں تو تمھیں کیا لگتا ہے
ایسے راستوں کی کوئی منزل بھی ہوتی ہے
پاگل یہ تو بس خام خیالی کےچمپئین ہیں
مادے کی منزل بھی مادہ ہی ہے
ایک طرف سے لوٹ رہے ہیں
دوسرے ہاتھ سے لٹا رہے ہیں
materialism دوست یہی تو ہے
ایسا بازار سجا ہے جہاں اللہ سے سیکس تک سب بکتا ہے
بس سارا مایا کا کیا دھرا ہے
ورنہ انسان تو معصوم ہے
اکیسیویں صدی میں خود کو دھوکہ دے کر خوش ہوتا ہے
دیکھو میں نے دنیا کو دھوکا دے دیا
اپنے لئے گڑھے کھودتا ہے
پھر سمجھتا ہے کوئی اور گر پڑے گا
مال سے محبت ہے، مال دینے والے سے نہیں
کتنا سستا سودا کیے جا رہا ہے
انسان ہونے کےوصف کو بیچ کے
کتا بنے جا رہا ہے
بس دُم ہلاتا، بھونکتا رہتا ہے
سڑکوں پہ
بازاروں میں
چوراہوں پر
آسمانوں کی طرف
تھک ہار کے اپنے آپ پر
بیچارا تھکا ہارا
دو ٹا نگوں والا
گلے میں ہڈی پھسائے کتا

فرح

0 comments:

نثری غزل۔۔۔ نیا جہاں

12:21:00 Farah Deeba Akram 0 Comments


میری دوست میں آج کہنے آئی ہوں
نیلے پانی کے پنچھی لوٹ آیئں گے
عمر رسیدہ آنکھوں کے خواب ٹوٹنے سے زرا پہلے
تعبیر کی شاہراہ بن جا ئیں گے
دھڑکتے لمحوں کی ذندہ جاوید کہانی
تاریخ میں نۓ دن کی طرح پھر اُگ آۓ گی
سفید آسمان کا بے نور روشن چاند
آنسوؤں کی تہہ میں روانی بھر دے گا
پرندے پھر سے منڈیروں پر گیت سُنائیں گے
سیاہ راتوں کے ماتم ستاروں کا بدن اوڑھ لیں گے
ننگے بھوکے بچے تن ڈھانپے
پیٹ بھر کر کھانا کھائیں گے
بازاروں کی زینت مجبور جسم نہیں بنیں گے
خالی ہتھیلیاں غریب کا مقدر نہیں ہوں گی
ظالم خود اپنے ظلم کا شکار ہوگا
کافر کہہ کر مارنے والا موت کا حقدار ہوگا
گردنیں صرف آقا کے آگے جھکیں گی
جینا سب کا ہموار، مرنا خوشگوار ہوگا
اذیتیں نیک کی شان اور ذلیتں بد کی پہچان ہونگی
راج ہوگا انسانیت کا، فرقوں کی دکان سرِبازار پاش پاش ہو گی
ناانصافی کا پھندہ آسمان کے مرکز پر لٹکایا جاۓ گا
میری دوست سنو!
پھر سے ایک ایسا جہان بسایا جائے گا
جہاں خوشیوں کا چمن سجایا جائے گا
فرح

LikeShow more reactions
Comment

0 comments:

نئی نسل بھی پُرانی نسل کا جدید چہرہ ہے

22:38:00 Farah Deeba Akram 0 Comments

نئی نسل بھی پُرانی نسل کا جدید چہرہ ہے
وُہی گھسے پٹے موضوع، پرانا وُہی اسلوب
کوئی نیاپن ہے نہ جدید جھونکا برداشت کرنے کا حوصلہ
اکیسویں صدی میں بیٹھ کر
محبوب، وصل، فراق کے قصیدے لکھ رہے ہیں
بھائی موضوع نہں بدلنا تو کم از کم
کہنے کا سلیقہ ہی contemporary کر لو
اور ہاں آج کے ھومو سیپینز کا مسئلہ، اب صرف محبت نہیں
بلکہ بہت سارے مسائل میں ایک یہ بھی ہے
محبت کہنا تو مُناسب نہیں شاید
یہ تو زہر کا پیالہ پی کے
کب کی رُخصت ہو چُکی

انسان سرمایہ دار کے چُنگل میں پھستا جا رہا ہے
مزارے پہ جاگیردار نے نسل درنسل غلامی کی مُہر چپکا دی ہے
حکمرانوں نے فرعون کی ممی پر بعیت کر لی ہے
رائٹسٹ اور لیفٹسٹ کی جنگ میں سماج شٹل کاک بنا پڑا ہے
جاہل ڈگریاں لاد کر دانشور کا ٹھپہ لگائے ناچ رہے ہیں
بے عمل عالم مرتبے کی کُرسی پر پُھدک پُھدک کر اپنے دھندے چمکا رہے ہیں
امیر امیر تر، غریب غریب تر ہو رہا ہے
معاشرہ روزبروز بے حس اور گھٹیا بن رہا ہے
عزتیں لُٹ رہی ہیں
گھر اُجڑ رہے ہیں
بھوک، بیماری سے
لوگ مر رہے ہیں
کبھی کھانے تو کبھی کپڑے کے سوال پر
مائیں بچوں سمیت موت گلے لگا رہی ہیں
انصاف کی آواز آخری ہچکی لے کر کالے دھندے والے کی دہلیز پر آرام فرما رہی ہے

اخلاص رہا نہ تعلق
دوست رہے ناں دوست نواز
سوشل بانڈنگ گھٹ رہی ہے
سائیکیٹری بڑھ رہی ہے
بے غرضی مر رہی ہے
خود غرضی جنم لے رہی ہے
جناب وحشت بڑھ رہی ہے
emptiness سب کچھ لپیٹ رہی ہے
کائنات پھیل رہی ہے
زندگی سِمٹ رہی ہے

آپ زندگی سے دور اپنے کونے میں بیٹھ کر غزل لکھیں
محبوب کی آنکھوں کو کنول، لبوں کو گلاب کی پنکھڑی لکھیں
زُلفوں کو رات اور چہرے کو چاند لکھیں
مرمری بانہیں اور صندلی بدن لکھیں
ہرن سی چال اور موتیے سے دانت لکھیں
جب آپ یہ سب لکھ چُکیں تو میرے عزیز شاعر
کمرے کی کھڑکی سے ذرا باہر جھانک کر
کسی جدید انسان کے دل کا بوجھ بھی لکھیں
گرتی دیواروں کا حال اور تاریک سایوں کا سوال بھی لکھیں
گر آپ کی غزل کے اوزان اور بہر کے معیار میں یہ سب نہ آ سکیں
تو پھر اپنی فرسُودہ روایت کا تفصیلی مُقدمہ ضرور لکھیں۔۔۔
فرح

0 comments:

میری کہانی روتی ہے

12:04:00 Farah Deeba Akram 0 Comments

میری کہانی روتی ہے
اور سوال پوچھتی ہے
مجھے کیوں جنا مابعد جدیدیت میں
میرے خیال پہ ہی گلا کیوں نہ گھونٹ دیا
ایسی رُسوائی سے' بےنامی اچھی
وقت کا گھڑیال سیکنڈز بیچ رہا ھے
قاری میں اور ڈکنسڑرکشن
ادب ، ادب کھیل رھے ہیں
لفظ فری مارکیٹ میں سیل پر ھے
معنی، خوشبو، خیر، اخلاص
کوٹ لکھپت کے پھاٹک پر
لہو میں لُتھڑے ملے ہیں
نا معلوم افراد نے گلا گھونٹ دیا
سورج نکل رہا ھے
دن ڈھل رہا ھے
خون بہھ رہا ھے
انسان مریخ پہ زندگی ڈھونڈ رہا ھے
زمین اپنا survival ڈھونڈ رہی ھے
ھم کوئی ناخُدا تخلیق کر کے
خُدا کھوج رہے ھیں
فرح

0 comments:

میں نظم کس کے لئے لکھوں

12:01:00 Farah Deeba Akram 0 Comments

میں نظم کس کے لئے لکھوں
ڈرائینگ روم کے پردے سے کتاب کا کور میچ کرنے والی بیگم صاحبہ کے لئیے
ڈائجسٹ کی کہانیوں میں شہزادے تراشنے والی کچی عُمر کی پکی لڑکیوں کے واسطے
سوشل میڈیا پہ سینکڑوں لائکس اور تعریفی کمنٹس کے لئے
گروپ بندی کے شکار جعلی مشاعروں میں روایتی واہ واہ کی صدا کی خاطر
کمرشل ادب کے مائی باپ بزنس مین پبلشر کے لئے
بھائی پاپولر ادب میں نھیں لکھ سکتی
ایسی شھرت پہ تھوکوں بھی ناں
مجھے اپنے لئے لکھنا ہے
اپنے احساس کو لکھنا ہے
محنت کش مزدور کی بات سُناوں گی
بارش میں ٹپکتی چھت کے نیچے
برتن ھاتھ میں تھامے بچے کو لکھوں گی
وزن سے دبی کمر کا خم لکھوں گی
بھوکے پیٹ، ننگے پاؤں، پیاسے لب
ھاتھ میں سوال اور دل میں ملال لئے
سڑکیں ناپنے والے بچے کا احوال لکھوں گی
سرکار کی پارک میں بیٹھے میاں بیوی، دو بچے
ایک پیکٹ بسکٹ کو بانٹ کے کھانے کا بیان لکھوں گی
ماں کے علاج کے پیسے پورے نہ ہونے پر
بےبس اولاد کا پُرشکوہ غم لکھوں گی
ایک بڑے گھر کے بننے میں
کتنے چھوٹے گھر مسمار ہوتے ہیں
اُن کا حساب لکھوں گی
اور نجانے کتنے احساس ھیں
جنھیں لفظ ملنے باقی ھیں
فرح

0 comments:

نثری غزل۔۔۔

11:52:00 Farah Deeba Akram 0 Comments

نثری غزل۔۔۔
پچھلے سال کئ صبحیں
ہم نے کھڑکی سے اکھٹے دیکھیں تھیں
کتنی دُھندلی شامیں ایک ساتھ
رات میں رخصت کی تھیں
یاد ہے وینس کے رستوں پہ
ہمیں ان گنت پھولوں نے چھوا تھا
اور نیل کے کنارے، بچپن میں کھو کر
کتنے خوشحال گھروندے بناۓ تھے
تُمے یاد ہے ہم نے کرسٹیوا کو سوربون کے کیفے سے
چھ بارکوفی پلا کے سیمون پہ اتنی با تیں کی تھیںں
کہ لاکاں خفا ہو کر
پیرس کی خشبوؤں میں کھو گیا تھا
اور ہم کتنے گھنٹے اورکوٹ پہنے
ہاتھوں کو جیبوں میں بھر کے
سرد گلیوں میں سارتر ڈھونڈ ھتے ڈھونڈتے
ڈیریڈا سے جا ٹکرائےتھے
پھر رات کے آخری پہر تلک، سگار کے جازبی دُھوئیں میں
سب کے چہرے تلاشتے تلاشتے، اپنا چہرہ وہیں چھوڑ آۓ تھے
تمہیں تو یاد ہی ہو گا، پچھلے سال
ہم سب کو سائلنس زون میں، گڈ باۓ کہہ آۓ تھے
فرح

0 comments: